رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ کی شرکت میں منعقد ہوا ، غاصب صھیونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام اور عالمی تنظیموں کی خاموشی کی شدید مذمت کی ۔
انہوں نے اس جعلی اور سامراجی موجود " صھیونیت " سے مقابلہ انقلاب اسلامی ایران اور امام خمینی رہ کے اصولوں میں سے شمار کیا اور کہا: حضرت امام خمینی رہ نے اس غاصب موجود سے مقابلہ ضروری بتایا ہے اور اپ اس بات کے معتقد تھے کہ یہ ایک کینسر کا ٹیومر ہے جسے جلد از جلد نابود ہوجانا چاہئے ۔
آیت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قدس شریف دنیا کے تمام مسلمانوں کا قبلہ اول ہے جسے ایک غاصب نے غصب کر رکھا ہے کہا : دنیا کے تمام مسلمان اور حریت پسند ملتیں، اتحاد ویکجہتی کے ساتھ فلسطینوں کی مدد کریں تاکہ وہ اس غاصب کے وجود کو صفحہ ہستی سے مٹا سکیں ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸